counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ۔۔۔ ایسا فیصلہ کر لیا کہ آپ کا دل خوش ہو جائیگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کو ان کے وژن کی وجہ سے کم ہی عرصہ میں کافی پذیرائی ملی۔ عمران خان کی سادگی ، کم پروٹوکول اور عوام کی خدمت کے وژن نے انہیں عوام میں بھی مقبول کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان اپنا عہدہ سنبھالتے
ہی قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں لگ گئے، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا بھی اپنا وعدہ پورا کیا۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان اسمبلی کو بھی جواب دہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان ہر ہفتے ایک گھنٹہ ارکان اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزیراعظم آورکو اسمبلی کے قواعد کا باقاعدہ حصہ بنانے کے لیے ترمیم قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کر دی ہے۔ وزیراعظم کے دستیاب ہونے کی صورت میں اجلاس کے ہر پہلی بدھ کو وزیراعظم ارکان کے سوالات کے جواب دیں گے،۔ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط برائے 2007ء کے قاعدہ 69 میں اضافی شق کے ذریعے یہ ترمیم شامل کی جائے گی۔ سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پیر کو دوبارہ ہوں گے ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پاکستا ن کوڈ آپ ڈیٹ نہ کرنے کے باعث قانونی معاملات میں مشکلات پر توجہ دلاؤ نوٹس ، وزیر اطلاعات کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس
2018ء ایوان میں پیش کرنا ، قومی اسمبلی کے رولز میں وزیر پارلیمانی امور ترمیم پیش کرینگے ۔ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط برائے 2007ء کے رول 69 میں ترمیم کر کے اس میں مزید ایک شق ڈالی جائے گی جس کے تحت اگر وزیراعظم دستیاب ہوں گے تو اجلاس کے دوران ہر پہلی بدھ کووزیراعظم گھنٹہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم پالیسی سے متعلق اور حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سوالوں کے جواب دیں گے۔ اس کے علاوہ ایجنڈے میں وزیر خزانہ فنانس سپلیمنٹری (ترمیمی) بل 2018ئایوان میں پیش کریں گے۔ سینٹ کا ایجنڈا 8 نکات پر مشتمل ہے جس میں قائد ایوان شبلی فراز سرکولر ڈیٹ کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ سینیٹر محسن عزیز اور اعظم خان سواتی کویت میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے متعلق توجہ دلا ؤنوٹس ، یواین ڈی پی کی رپورٹجس میں بلوچستان کودنیا کا غریب ترین صوبہ قرار دیا گیا ہے کا توجہ دلا ؤ نوٹس پیش کریں گے۔