yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

چین نے امریکا کو اس کی نئی ’اوقات‘ بتادی

MH Kazmi September 25, 2016 1 min read
it-has-openly-declaration-of-chinese-nationalism-and-us-is-no-longer-the-superpower
Share this:
it-has-openly-declaration-of-chinese-nationalism-and-us-is-no-longer-the-superpower
it-has-openly-declaration-of-chinese-nationalism-and-us-is-no-longer-the-superpower

امریکی صدر باراک اوباما سمیت متعدد امریکی ماننے کو تیار ہی نہ تھے کہ دنیا بہت بدل چکیہے، یہ نوے کی دہائی نہیں تھی۔ شاید اب بھی امریکی حکمران اور پالیسی ساز سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے ’نیو ورلڈ آرڈر‘ کو کسی نہ کسی اندازمیں دنیا پر نافذ کرلیں گے حالانکہ یہ سارے خیال وخواب ہوا ہوچکے ہیں۔

بذات خود سنجیدہ مغربی ذرائع ابلاغ امریکی حکمرانوں کو مشورہ دیتے رہے ہیں کہ اب یہ دنیا امریکہ کی دنیا نہیں ہے بلکہ امریکہ کے بعد کی دنیا ہے، نیو ورلڈ آرڈر ناکام ہوچکا ہے۔ ہمیں اس حقیقت کو قبول کرلیناچاہئے لیکن امریکی ماننے کو تیار ہی نہیں تھے، شاید اب انھیں یہ حقیقت سمجھ آجائے کیونکہ امریکی صدر کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر چینی حکام نے علامتی طورپر امریکی حکمران کو ان کی نئی اوقات بتادی۔ اس ضمن میں پہلا واقعہ چینی شہر ’ہانگ زو‘ کے ائیرپورٹ پر ہوا جہاں صدر اوباما کے امریکی طیارے ایئر فورس ون سے اترنے کوئی خاص سیڑھی موجود نہیں تھی۔

دوسرا واقعہ  تب ہوا جب ایک چینی اہلکار نے امریکی صدارتی مشیر سے اس بات پر بحث کی کہ صدر اوباما کے ساتھ آئے صحافیوں کو کسی بھی مقام پر ان کے آس پاس رہنے سے منع کیا جائے۔ وائٹ ہاؤس کے پریس کے اہلکاروں کو بھی طیارے کی لینڈنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت ضوابط سے مستثنیٰ قرار نہ دیا گیا۔ امریکی حکام کا کہناہے کہ یہ اس روایت کی خلاف ورزی تھی ۔

جس کی پاس داری امریکی صدر کے کسی بھی غیر ملکی دورے کے موقع پر کی جاتی ہے۔ یادرہے کہ  امریکی صدر جب بھی بیرونی دورے پرجاتا ہے تو اس کے ساتھ رپورٹرز ہوتے ہیں تاہم اس بار  اوباما کے ہانگ زو کے ائیرپورٹ پر بوئنگ 747 سے اترتے وقت چینی سیکورٹی حکام  نے امریکی رپورٹرز کو لگائی گئی نیلے رنگ کی رسی کے پیچھے دھکیل دیا ۔ جب امریکی صدارتی مشیر نے اصرار کیا کہ امریکا اپنے صدر کے لیے ضابطے خود طے کرے گا تو چینی اہلکار نے اس پر بلند آواز میں یہ جواب دیا: ’’یہ ہمارا ملک اور ہمارا ایئرپورٹ ہے۔‘‘

صدر اوباما کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس نے صدراوباما کے قریب ہونا چاہاتو چینی اہلکار نے انھیں اس کی اجازت نہ دی اور انھیں امریکی صدرسے دور رکھا۔ مسز رائس، جو  اعلی ترین امریکی حکام  میں سے  ہیں، چینی اہل کاروں کی جانب سے استقبال کے اس انداز  پر ناخوش نظر آئیں ۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں رائس کا کہنا تھا، ’’انہوں(چینیوں) نے وہ کیا ہے جس کی ہمیں توقع نہ تھی۔‘‘ نیویارک ٹائمز کے مطابق مسز رائس اس بات پر بھی ہکا بکا بلکہ ناراض تھیں کہ امریکی صدر کو ایسے دروازے سے نکلنے پر مجبور کیا گیا جو عموماً افغانستان ایسے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات والے دوروں پر کھولاجاتاہے۔

بعد ازاں صدر اوباما نے ان چینی عہدیداروں کی جانب سے تکرار کے حوالے سے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ۔ تاہم اس کے ساتھ ہی اوباما نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جی20 جیسے بڑے سربراہی اجلاس کی میزبانی میں ایسے واقعات ہو جاتے ہیں اور یہ صرف چین تک محدود نہیں۔ اس سے پہلے امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے ایک صحافی کو گلوبل وارمنگ کے موضوع  پر منعقدہ  ایک اجلاس میں داخلے سے نام کے مسئلے پر روک دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں امریکی سفارت خانے کی مداخلت پر اسے داخلے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز ‘نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ’’چین نے جس انداز سے باراک اوباما کا استقبال کیا وہ انتہائی توہین آمیز اور ٹھیس پہنچانے والا تھا۔ یہ استقبال خود چین کے معیار پر بھی پورا نہیں اترتا۔‘‘رپورٹ کے مطابق چین پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر امریکی صدر کے ساتھ ایسا سلوک کیا۔ برطانوی اخبار ’گارڈین‘ نے لکھا :’’ چینی قیادت پر الزام ہے کہ اس نے بارک اوباما کی جان بوجھ کے تحقیر کی ہے۔

انھیں جہاز سے اترنے کے لئے ان کے شایانِ شان سیڑھی فراہم نہیں کی گئی، نتیجتاً انھیں جہاز کے پچھواڑے سے اترنا پڑا۔ چینیوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی، روسی صدر ولادی میر پوٹن، جنوبی کورین صدر پارک جیون ہائے، برازیلی صدر مائیکل ٹیمر اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے کے لئے ریڈ کارپٹ بچھایا لیکن  دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے سربراہ ، جو اپنے آخری دورے پر چین آئے تھے، کو نہ صرف  جہاز کے پیٹ سے باہر نکلنے پر مجبور کیاگیا بلکہ ان کے سامنے ہی چینی اور امریکی حکام کے درمیان شدید لفظی جھڑپ بھی ہوئی۔

میکسیکو کے سابق سفیر برائے چین جارج گوجارڈو کو بھی یقین ہے کہ اوباما کے ساتھ ہونے والا حقارت آمیز سلوک دانستہ تھا۔ یہ حرکتیں  غلطی سے نہیں ہوا کرتی ہیں۔ میں نے چھ سال تک کا عرصہ چینیوں کے درمیان گزارا ہے۔  میں نے میکسیکو میں صدر شی جن پنگ  کا استقبال کیا  اور  اپنی سفارتی مدت کے دوران اپنے ملک کے دو صدور کابیجنگ میں بھی استقبال کیا ہے۔ میں بخوبی جانتاہوں کہ یہ کام کیسے ہوتے ہیں۔ اوباما کے ساتھ حقارت کا مظاہرہ ہوا ہے، یہ غلطی نہیں تھی، بالکل بھی نہیں‘‘۔ ان کا مزید کہناتھا:’’ یہ حقارت آمیز سلوک ہے، اس اندازمیں چین نے امریکہ سے کہاہے کہ آپ جانتے ہو، آپ کی ہمارے نزدیک کوئی خاص حیثیت نہیں ہے، آپ ہمارے لئے ایک عام سے فرد ہو‘‘۔  یہ چینی تکبر کا اظہار ہے، یہ چینی نیشنلزم کا برملا اعلان ہے کہ اب امریکہ نہیں بلکہ چین  سپرپاور ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
betrayals-of-homeland-are-not-one-of-us-cm-balochistan
Previous Post وطن سے غداری کرنے والے ہم میں سے نہیں،براہمداغ کی آنکھیں کھل جانی چاہییں،وزیراعلیٰ بلوچستان
Next Post طب اسلامی پر امریکی تحقیق، خوشگوار صحت کیلئے طلب اسلامی کو سب سے بہترین قرار دیدیا
rules-of-tib-e-islami-insures-best-healt-amercial-research

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.