counter easy hit

مسجد استقلال ، جنوب مشرقی ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد

Istiqlal Mosque,

Istiqlal Mosque,

مسجد کے سات داخلی دروازے ہیں ، ہر دروازے کا نام اسماء حسنہ سے منسوب ہے
جکارتہ (یس اُردو) جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد انڈونیشیا میں واقع ہے ، مسجد میں بیک وقت ایک لاکھ بیس ہزار نمازی اللہ کے حضور سربسجود ہوتے ہیں ۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مسجد استقلال 1975 میں قائم کی گئی ۔ جسے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔مسجد کی عمارت منفرد طرز تعمیر کا اچھوتا شاہکار ہے ۔ مسجد کے سات داخلی دروازے ہیں ، ہر دروازے کا نام اسماء حسنہ سے منسوب ہے۔مسجد کے مرکزی گنبد کا قطر 45 میٹر ہے ، استقلال مسجد کے اندر بے شمار کھڑکیاں اور دیواروں پر آیات مقدسہ اللہ عز وجل کی شان بیان کرتی ہیں ۔نماز و عبادت کے علاوہ مسجد مختلف سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہے جس میں نمائش ، مذاکرے ، مباحثے ، عورتوں، نوجوانوں اور بچوں کے لیے مختلف نوعیت کی تقاریب شامل ہیں