counter easy hit

غزہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی جاں بحق

Israeli troops shot and killed three Palestinians

Israeli troops shot and killed three Palestinians

غزہ…….غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔فلسطینیوں اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رملہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔ مغربی کنارے میں ہی اسرائیلی فوج نے چاقو سے حملے کے الزام میں ایک کارسوار فلسطینی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس سے قبل، غزہ میں فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق اور سینتیس زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک ایک سو سترہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔