counter easy hit

اسرائیل؍وزیراعظم کو ضلعی عدالت نے طلب کرلیا، تین سنگین مقدمات کا سامنا کرینگے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جوکرپشن الزامت کے باعث پارٹی اور عوام کے شدید غم وغصے کا شکار ہیں۔ انھیں یروشلم کی ضلعی عدالت نے اتوار کے روز بدعنوانی کے الزامات کا جواب دینے کے لئے آئندہ 6 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہیں۔عدالت نے کہا کہ سماعت کے دوران الزامات کا جواب دینے کے لئے نتن یاہو کی موجودگی ضروری ہے ۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کو تین الگ الگ مقدمات کا سامنا ہے جن میں رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کا مقدمہ شامل ہے ۔ ان مقدمات میں تین دیگر مدعا علیہان کو بھی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ نیتن یاھو اسرائیل کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عہدے پر رہتے ہوئے ایسے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔مسٹر نیتن یاہو کو اس وقت کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی عالمی وبا روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ان کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے بھی عام لوگوں کے غم و غصے کا سامنا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website