counter easy hit

دمشق ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل کا میزائل حملہ

دمشق: شام کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب  اسرائیل نے میزائل حملے کیے ہیں۔

Israel missile strikes near Damascus airportشام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف 2 میزائل داغے  جب کہ حزب اختلاف کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے ان میزائل حملوں کا ہدف ایرانی کارگو طیارہ تھا جس نے دمشق میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔

ان میزائل حملوں سے متعلق  ترجمان اسرائیلی فوج نے ردعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  میڈیا کی ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

اسرائیل پہلے ہی شام میں ایرانی اثر ورسوخ اور تہران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے جب کہ اسرائیل فوج اپریل اور مئی میں بھی شامی ملٹری اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرچکی ہے تاہم شام کا دفاعی نظام ان میزائلوں اور فضائی حملوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔