counter easy hit

اسرائیل نے نیوزی لینڈ سے اپنا سفیر واپس بلالیا

Israel called back its ambassador from New Zealand

Israel called back its ambassador from New Zealand

تل ابيب: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نیوزی لینڈ کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے پر اسرائیل نے نیوزی لینڈ سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے نیوزی لینڈ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر بھی نظر ثانی کا حکم دے دیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مغربی اردن میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تھی جس کی نیوزی لینڈ کی جانب  سے حمایت کی گئی تھی جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا اور اس کے لئے وزارت خارجہ کو ہدایت دے دی گئی ہے  کہ وہ ایک ماہ کے اندر اقوام متحدہ کے ساتھ تمام تعلقات کی جائزہ رپورٹ پیش کرے۔نیتین یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اداروں کو اسرائیلی امداد اور اسرائیل میں اقوام متحدہ کےنمائندوں کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے سلامتی کونسل کی قرار داد کی پاسداری نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website