counter easy hit

اسرائیل کی دمشق میں بمباری، 12 ایرانی فوجی شہید

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی شام میں بمباری سے 12 ایرانی فوجی شہید ہوگئے۔

Israel bombings in Damascus, 12 Iranian soldiers martyredعرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے قریب بمباری کی جہاں ایران اپنا فوجی اڈا بنارہا ہے، فوجی اڈے پر اسرائیلی طیاروں سے متعدد میزائل فائر کیے گئے جس میں سے 2 کو شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے تباہ بھی کیا۔ اسرائیلی سرحد سے 31 میل دور ہونے والے اس حملے میں ایک اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوگیا۔