counter easy hit

اسرائیل طاقت میں اندھا، فائرنگ سے صحافی سمیت 8 فلسطینی شہید

28 مارچ سے اب تک 28 فلسطینی صیہونی فورسز کے مظالم کا شکار ہوئے، صدر محمود عباس کا تحفظ کا مطالبہ

Israel blinded in power, 8 Palestinian martyrs including journalist from firingمغربی کنارا: غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والےفلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی، جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

فلسطینی مظاہرین اسرائیلی بارڈر کے قریپ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قبضے کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ طاقت کے نشے میں دھت اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک فلسطینی صحافی یاسر مرتضیٰ شدید زخمی جبکہ 7 عام شہری شہید ہو گئے، تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے یاسر مرتضٰی دم توڑگیا۔

اسرائیلی فوج 30مارچ سے اب تک 28 فلسطینی شہید کر چکی ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل بھی پھینکے۔ فلسطینی شہری اسرائیلی قبضے کے خلاف 6 ہفتوں کے احتجاج پر ہیں جس کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے سلامتی کونسل سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مظاہرین پرزوردیا کہ وہ سرحد سے 500 میٹر دور رہ کر احتجاج کریں۔ امریکی حکومت نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔