counter easy hit

’فرشتے‘ یوم دفاع پر پاک فوج کی نئی فلم ایک بچی کی داستان جسکے باپ کو دہشتگردوں نے ہلاک کردیا

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یوم آزادی کے حوالے سے چند فلمیں ریلیز کی ہیں، جن میں سے ایک فلم ضرب عضب کے سچے واقع پر بنائی گئی ہے۔

اس شارٹ فلم ’فرشتے‘ میں ایک بچی کی داستان کو پیش کیا گیا ہے جس کے والد کو دہشت گرد ہلاک کردیتے ہیں۔

اس بچی نے اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے جرگے کے فیصلے کے بعد اس کی زبردستی شادی کروا دی گئی تاہم ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے اس کو آزادی ملی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور فلم ’گمنام‘ بھی ریلیز کی، اس فلم میں ایک انٹیلیجنس آپریشن کے تحت دہشت گردوں کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن ضرب عضب جون 2014 میں شروع کیا گيا ، عضب کا مطلب ہے کاٹنا یا تلوار سے کاٹنا ہے جبکہ عضب محمد صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی تلوار کا نام بھی تھا۔

عاصم باجوہ نے سی پیک کے حوالے سے بھی اپنے فیس بک پیج پر ایک دستاویزی فلم لگائی، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں چین کے صدر نے پاکستان کے دورے کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، بجلی کی پیداوار اور دیگر منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے کیے تھے۔

اس منصوبے کو پاکستان کی قسمت بدلنے کے حوالے سے ایک ‘گیم چینجر’ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website