counter easy hit

اسلامک فورم گریس کا 12 اپریل کو مسلم مسجد آئیوانار گیرو میں ایک علمی اور تربیتی اجتماع کا اہتمام

Khalid Mehmood

Khalid Mehmood

ایتھنز (قاری خالد محمود) اسلامک فورم گریس کے زیرِ اہتمام 12اپریل 2015بروز اتوار کو مسلم مسجد میں ایک عظیم الشان علمی اور تربیتی اجتماع متوسط علی شاھد کی زیرِ صدارت منعقد ہو رہا ہے۔جس میں یونان کے صفحہ اول کے صحافی سید اشیر حیدر،یونان کی نئی حکومت کی ایمیگرنٹس کے حوالہ سے ترجیحات سے عوام کو اگاہ کریں گے۔چوھدری بشیر جو کہ حال ہی میں پاکستان سے آئے ہیںپاکستانی حکومت کی اوورسیز پاکستانیوں کے حوالہ سے پولیسی بیان کریں گے۔

یونان کے نامور صحافی عرفان تیمور یونان کی نئی حکومت کی تمام
سرگرمیاں کی تفصیل سے ہموطنوں کو اگاہ کریں گے۔ڈاکٹر سید تنویر اختر صحت کے بارے میںعوام الناس کو مفید مشورے دیں گے۔اس کے علاوہ میاں سہیل حنیف، عمران اﷲ چوھدری،اور قاری خالد محمود مختلف موضوعات پر خطاب فرمائیں گے۔

خصوصی خطاب اسلامک فورم گریس کے صدر متوسط علی شاھد کا ہو گا جس میں وہ لوگوں کوقرآن و سنت کی روشنی میں غیرمسلم معاشرے میںزندگی گزارنے کے حوالہ سے رہنمائی دیں گے،اور کس طرح ہم یونانی معاشرے کے لئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔پروگرام نماز ظہر سے نماز عصر تک جاری رہے گا۔ساتھیوں کے لئے کھانے کا اہتمام بھی ہو گا