counter easy hit

اسلامی شدت پسندی جرمنی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، انجیلا مرکیل

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے اسلامی شدت پسندی کو ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

Islamic extremism is the biggest threat to Germany, Angela Merkel

Islamic extremism is the biggest threat to Germany, Angela Merkel

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں انجیلا مرکیل کا کہنا تھا کہ شام اور حلب کی تباہی کی تصاویر سے یہ پتا چلتا ہے کہ جرمنی کے لیے یہ کتنا اہم ’درست‘ فیصلہ تھا کہ ہم نے جنگ سے فرار ہونے والوں کو اپنے ہاں جگہ دی۔ ’’ہمیں پناہ چاہنے والوں کی جانب سے دہشت گرد حملوں کا سوچ کر کراہیت آتی ہے۔‘‘انجیلا مرکیل نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ 2016 ہمارے لیے سخت آزمائشوں سے بھرا سال تھا لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم ان آزمائشوں میں کامیاب ہوں گے۔ ہم آزاد، بامروت اور روشن خیال ہیں۔ ہماری جمہوریت، قانون کی بالا دستی اور اقدار دہشت گردی کی نفرت انگیز دنیا کے خلاف ہیں، تم نفرت سے بھرے قاتل ہو لیکن تم یہ طے نہیں کر سکتے کہ ہم کیسے رہیں یا ہمیں کیسے جینا چاہئے۔واضح رہے کہ رواں برس خانہ جنگی کا شکار مسلم دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی پناہ گزینوں نے جرمنی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ دو ہفتوں قبل تیونس کے پناہ گزین نے برلن میں کرسمس کے موقعے پر بھرے بازار پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website