counter easy hit

چیئرمین کی سیٹ کی نئی جنگ، مسلم لیگ ن کی طرف سے راجہ ظفر الحق ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آنے کا امکان

اسلام آباد( اصغر علی مبارک : خصوصی رپورٹ) چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے سیاسی جوڑ توڑ شروع،مسلم لیگ ن کی طرف چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل شروع ہو گیا ہے اور آپس میں مشاورت بھی جاری ہے۔ایسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے راجہ ظفر الحق کو چئیر مین سینیٹ بنائے جانے کا امکان ہے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین آصف علی زرداری بھی اپنا چئیرمین سینیٹ لانے کے لئے سر گرم ہو گئے ہیں۔
پاکستان پیپز پارٹی کی طرف سے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کے لئے آصف علی زرداری متحرک ہو گئے ہیں۔ اور اس مقصد کے لئے پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھی کل کوئٹہ پہنچ گیا تھا۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نےبھی آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطے شرورع کر دئیے ہیں۔یاد رہے کہ سینیٹ کی 15 نشستوں پرمسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے 12 نشستیں اپنے نام کیں۔ 6 نشستیں پی پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں۔ نیشنل پارٹی اور جے یو آئی کے 2،2 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل ایک ایک نشست حاصل کر سکیں۔ سینیٹ کی بلوچستان کی 8 نشستوں پرآزادامیدوار کامیاب ہوئے۔ فاٹا کی 4 نشستوں پر فاٹا اتحاد سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔