counter easy hit

اسلام آباد : سعودی عرب کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Islamabad: Saudi Arabia

Islamabad: Saudi Arabia

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر ایئرپورٹ کے اے این ایف کاؤنٹر پر مشکوک بیگ کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئیاسلام آباد (یس اُردو) اسلام آباد سے سعودی عرب کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر ایئرپورٹ کے اے این ایف کاؤنٹر پر مشکوک بیگ کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی ۔ اے این ایف نے بیگ کے مالک فیاض خان نامی شخص کو حراست میں لے لیا ۔ملزم کا کہنا ہے کہ جس ٹریول ایجنٹ سے عمرہ کا ویزہ لگوایا اس نے بیگ سعودی عرب لے جانے کا کہا تھا ۔ انسداد منشیات فورس نے مسافر اور ان کی والدہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ، ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے مالاکنڈ سے ہے ۔