counter easy hit

اسلام آباد: رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں ختم کرانے کا حکم

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں 3 ماہ میں ختم کرانے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کمرشل سرگرمیوں سے متعلق سی ڈی اے بائی لاز کیخلاف دائر 23 درخواستیں خارج کرتے ہوئے 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے سی ڈی اے کو رہائشی علاقوں میں قائم گیسٹ ہاؤسز، ریستوران، تعلیمی ادارے، ٹی وی چینلز اور سرکاری محکموں کے دفاتر، پرائیویٹ کلینکس، بیوٹی پارلرز، ڈسپلے سنٹرز اور شورومز کے خلاف 3 ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔