counter easy hit

اسلام آباد :مذہبی جماعتوں کا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنا تیسرے روز بھی جاری

Islamabad: Religious

Islamabad: Religious

ضلعی انتظامیہ اور دھرنے کے شرکا کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بھی معطل
اسلام آباد (یس اُردو) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ، شہر میں موبائل فون اور میٹرو بس سروسز بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، کشیدگی کے باعث شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے ۔ ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے بند ہیں ۔ ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاؤس ، پارلیمنٹ ہاؤس ، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کے باہر فوجی جوان تعینات ہیں ۔ ڈی چوک کے اطراف پولیس کے تازہ دم دستے بھی تعینات ہیں ۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے میٹرو سٹیشنز پر توڑ پھوڑ کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بھی بند ہے ۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے دھرنے میں شرکت کیلئے مزید مظاہرین کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کی ہدایت کی ہے