counter easy hit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج سوا 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

فیصل جاوید کی جانب سے وزیراعظم کے خطاب سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم قوم کو اپنے دورۂ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملکی معاشی و سیاسی صورت حال پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے اور معاشی بحران سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کےلیے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پاکستان تک تیل بھی ادھار فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

Publiée par Geo News Urdu sur Mercredi 24 octobre 2018