counter easy hit

اسلام آباد پولیس کے چھ انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) اسلام آباد پولیس کے چھ انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری مذکورہ افسران کی اسلام آباد میں متعدد جگہوں پر پوسٹنگ رہ چکی ہے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سے طاہر محمود ,اقبال حسین ,فضل عباس محمد ایوب رخسار مہدی اور راجہ طاہر شامل ہیں سیکشن  آفیسر  کی طرف سے نوٹیفکیشن جارکرتے ہوے مذکورہ افسران کو گریڈ 16سے گریڈ 17میں ترقی دینے  کے احکامات جاری کر دیا گیا ہےیاد رہے کہ رخسار مہدی اسلام آباد پولیس میں کارگردگی کی بنیاد پر اپنا ایک اچھا مقام رکھتے ہیں اوران جیسےقابل افسران کی محکمہ  پولیس میں کمی ہے رخسار مہندی کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے والدین کی دعاؤں اور اپنی محنت کا نتجہ ہے انشااللہ ماضی کی طرح اب بھی اپنی ڈیوٹی کے فرائض لیے گئے حلف کے مطابق سرانجام دوں گا