counter easy hit

اسلام آباد پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد گرفتار

اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

Islamabad police raid on farmhouse, 35 people including 15 girls were arrestedاسلام آباد میں بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہیں۔ لڑکیوں کو فی الحال بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔

چند روز قبل اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔ پولیس نے مذموم دھندہ کرنے والے ایک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے شہر میں نویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کیا تھا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ریمارکس دیئے تھے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔