counter easy hit

اسلام آباد :پولیس کا عید پر ایکشن ، چھ سو ون وہیلرز گرفتار

Islamabad: Police

Islamabad: Police

عید منانے کیلئے موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والوں کیخلاف پولیس کا ایکشن ، پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف بھرپور کارروائی
اسلام آباد (یس اُردو) عید کی خوشی منانے کے لئے نوجوان سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور کرتب دکھاتے ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہوجاتے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس نے ایسے سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ سو موٹر سائیکل بند کردیئے ہیں ۔ عید منانے کیلئے منچلے نوجوان سڑکوں پر موٹر بائیک کے جان لیوا کرتب اور پولیس کا ایکشن ، عید کی خوشی منانے جڑواں شہروں کے من چلے موٹر سائیکل لیکر سڑکوں پر نکل آئے اور خوب کرتب دکھائے ۔ پھر کیا تھا پولیس بھی آگئی ایکشن میں اور چھ سو موٹر سائیکل بند کردیئے ۔