counter easy hit

اسلام آباد : سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے نیا ایس او پی جاری

 academic security

academic security

اسلام آباد….اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے نیا ایس او پی جاری کردیا گیا، حکومت نے ہر تعلیمی ادارے کو 2 سے 3 اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات معین الدین وانی نے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لیے اداروں کے سربراہان درخواست کمشنر اسلام آباد کو بھجوائیں۔مراسلے میں اداروں کی چاردیواری کو جلد سے جلد اونچا کرنے، بیرونی دیواروں پر خاردار تاریں لگانے، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور گاڑیوں کے معائنہ کے لیے خصوصی شیشے خریدنے سمیت تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی راستے بنانے، اسکولوں کی عمارتوں پر نگرانی کی پوسٹیں قائم کرنے اور تربیت یافتہ گارڈز رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ڈی جی نظامت تعلیمات نے اداروں کو پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات بھی کی ہے، جبکہ اداروں کی حفاظت کے لیے نجی سیکیورٹی ایجنسیز کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔