counter easy hit

اسلام آباد: خادم رضوی و دیگر کیخلاف 3مقدمات داخل دفتر

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کے ملزمان خادم حسین رضوی اور دیگر دھرنا قائدین کے خلاف تین مقدمات داخل دفتر کر دیے۔

Islamabad: Office of 3 cases against Khalid Rizvi and othersعدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روک دی۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کی تکمیل پر دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔