counter easy hit

اسلام آباد:امام بارگاہ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، 15 مشکوک افراد گرفتار، ہتھیار برآمد

Suicide Attacks

Suicide Attacks

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے کالعدم تنظیم کے رکن سمیت پندرہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس وے پر قصر سکینہ امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں متولی امام بارگاہ کی مدعیت میں در ج کیا گیا ہے۔