counter easy hit

اسلام آباد ہائی کورٹ کا زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس عامر فاروق نے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلہ کے مطابق زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالاجائے اور زلفی بخاری پر سفری پابندیاں بھی ختم کی جائیں۔

عدالت نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے اور نور خان ائیر بیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔ واضح رہے کہ جون کے اوائل میں زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ عمرے پر جانے سے روک دیا گیا تھا، کیونکہ ان کے خلاف دائر نیب مقدمے کی وجہ سے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ تاہم ایئرپورٹ پر ہی کچھ دیر کے اندر ان کا نام بلیک لسٹ سے عارضی طور پر نکال کر انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔