counter easy hit

’ارشد خان کو پی ٹی وی کا چیئرمین لگانا غیر قانونی تھا‘

اسلام آباد (ایس ایم حسنین) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان کا تقرر کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ارشد خان کو آئندہ کسی عہدے پر تعینات نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سرکاری ٹیلی ویژن میں غیر قانونی تعیناتیوں کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دے دیں تاہم منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور اور چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز ڈائریکٹر قطرینہ حسین کے تقرر کو درست قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا اور کیے گئے فیصلے ان فیلڈ رہیں گے۔
پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان اور ایم ڈی عامر منظور کے تقرر کو گزشتہ سال ایک شہری محمد شفیع نے چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ دونوں عہدوں پر تقرر کرتے وقت قانونی طریقہ کار اور میرٹ کو نہیں دیکھا گیا۔
عدالت نے رواں سال مارچ میں چیئرمین ارشد خان کو کام سے عارضی طور پر روک دیا تھا۔
درخواست گزار نے پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل پانچ پرائیویٹ ممبران راشد علی خان، زبیر اے خالق، فرمان اللہ جان اور علی بخاری کے تقرر کو بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website