counter easy hit

اسلام آباد ہائیکورٹ

سلام آباد ہائیکورٹ میں 17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی رکوانے کے لیے درخواست دائر

درخواست چوہدری ناصر محمود، چیئر مین پاکستان عوامی لیگ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وزیراعظم عمران خان، پی پی آر اے، پی آئی ڈی، وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں حکومتی اخراجات میں کمی کرنے اور سرپلس گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنی کفایت شعاری مہم کے برعکس نیلامی کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں کے اشتہارات پر آٹھ کروڑ کی کثیر رقم خرچ کی۔ درخواست

حکومت نے اخراجات میں کٹوتی کی بجائے آٹھ کروڑ روپے اشتہارات کی مد میں اپنے من پسند میڈیا ہاؤسز کو دیے۔ درخواست

اشتہارات میں خرچ کی گئی رقم عوام کا پیسہ ہے جس کی پوچھ گچھ ان کا حق ہے۔ درخواست میں مؤقف

اشتہار کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر 5 کے پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔

نیلامی سے غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت پر اخراجات کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔