counter easy hit

ایم ڈبلیو ایم وفد کی ناصر شیرازی کی سربراہی میں نیشنل پریس پریس کلب اسلام آباد آمد۔ پی ایف یوجے عہدیداران اور سینئر صحافیوں سے ملاقات

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) سید ناصرعباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی نیشنل پریس پریس کلب اسلام آباد میں آمد۔ فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو خوش آمدید کیا ۔ فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب صدر افضل بٹ سیکرٹری جنرل علی رضا علوی سے ملاقات مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر سید ناصر شیرازی نے یونین صدر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر ہزاروں صحافی برادران نے اعتماد کرتے ہوئے ووٹ کیا ہے آپ انشااللہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔افصل بٹ  ایم ڈبلیو ایم وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایم ڈبلیو ایم ہمشہ کی طرح آئندہ بھی صحافی برادری کے حقوق اور ان کے مسائل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ۔ اس موقع پر مرکزی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید حسین زیدی بھی موجود تھے