counter easy hit

اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Islamabad benazir international airport heroin smuggler arrested

Islamabad benazir international airport heroin smuggler arrested

راولپنڈی: (نمائندہ یس نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یس نیوز کے مطابق اے این ایف نے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم ظفراقبال کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق لاہور ہے جو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز232 سے ابوظہبی کے راستے یونان جا رہا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزم ظفر اقبال کو مشکوک جان کرگرفتار کیا گیا اور جب اس کا ایکسرے کیا گیا تو پیٹ میں ہیروئن کے کیپسول کی موجودگی ظاہر ہوئی جب کہ ملزم کے پیٹ میں موجود ہیروئن کے کیپسول برآمد کرنے کیلئے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website