counter easy hit

اسلام آفاقی مذہب اور دین فطرت ہے۔ سید ظریف شاہ

Syed Zareef Shah

Syed Zareef Shah

فرانس (اشفاق چودھری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما سید ظریف شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آفاقی مذہب اور دین فطرت ہے جس کی نہ کوئی سرحد ہے اور نہ ہی اسے کہیں مقید کیا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے اسلام کی تعلیمات کو دنیا کے ہر خطے میں پھیلانا اور دنیا کے ہر خطے میں اس ریاست کی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مذہبی احکامات کی پیروی ہر مسلمان پر فرض ہے جبکہ دنیا بھر میں بکھرے ہوئے ہر مسلمان سے اخوت و ملت کا رشتہ برقرار رکھتے ہوئے حق کی آواز میں آواز ملانا اور باطل سے ٹکراجانا ہی کردار حسینی اور درس کربلا ہے۔

اسلئے بھارت سمیت دنیا کے ہر مسلمان پر ہونے والے ظلم کیخلاف آواز اٹھانا اور اپنے مسلم بھائیوں کی مدد کیلئے حسب استطاعت و توفیق تلوار سے ‘ قلم سے ‘ گفتار سے ‘ کردار سے ‘ اخلاق سے اور اطوار سے جہاد کرنا ہر مسلمان کیلئے باعث سعاوت و نجات ہے۔

اسلئے آج پوری سولنگی برادری بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا مظالم اور جنونی ہندودہشتگرد تنظیموں کی مسلم دشمنی پر بھارتی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کو یہ بتادینا چاہتی ہے کہ اگر مسلمانوں اور اسلامی ریاستوں کیخلاف بھارتی رویہ و کردار تبدیل نہیں ہوا تو پھر حسینی پیروکار بھارت کومیدان کربلا میں تبدیل کردیں گے اور نریندر مودی کے ساتھ شمر و یزید کا سا سلوک کریں گے۔