yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اسلام کے نام پر افراتفری پھیلانے والوں کے پیچھے ہمارے دشمن ملک ہیں، چوہدری نثار

Yes 2 Webmaster May 28, 2015 1 min read
Nisar Ali Khan
Share this:
Nisar Ali Khan
Nisar Ali Khan

شبقدر : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں جو اسلام کے نام پر حملے کرنے والی کٹھ پتلیوں کی ڈوریں ہلا رہی ہیں۔

شب قدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ صرف پاکستانی نہیں بلکہ مسلمان بھی ہیں، آپ کا مقابلہ ان لوگوں سے ہیں جو اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں، اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے لیکن کچھ لوگ اسلام کا نام تشدد کے حوالے سے استعمال کررہے ہیں۔

اسلام کا نام لے کر بچوں، عورتوں، بزرگوں پر حملہ کرنے والے اسلام سے ناواقف ہیں۔ اسلام میں تو غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حملے کی بھی اجازت نہیں لیکن یہ کیسے لوگ ہیں جواپنی ہی مساجد اور جنازہ گاہوں پر حملے کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی ہر قیمت پر حفاظت سیکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے، ہم اپنی مساجد، اسکولوں اور بازاروں کو پر امن کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کو اسلام کا چہرہ بگاڑنے والوں کو زور بازو سے روکنا ہے۔ موجودہ کمانڈنٹ کی سربراہی میں کوشش کی جائے گی کہ ایف سی کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے سر فخر سے مزید بلند ہوں، ہمیں مشکلات اور مسائل کا اندازہ ہے اور حکومت تمام مسائل کو حل کرے گی، ایف سی کو فوج سے مزید تربیت دلوائی جائے گی تاکہ ان کا معیاراور بہتر ہو۔

چوہدری نثار نے کہا کہ جب ان کی حکومت قائم ہوئی تو ملک میں ہر جانب دھماکے ہورہے تھے، پاک فوج کی کوششوں سے ملک میں قیام امن میں بہتری آئی ہے، وہ فوج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر اب تک دشمن ختم نہیں ہوئے۔ ملک میں بم دھماکے کرنے والے تو کٹھ پتلیاں ہیں، ہمارے ازلی دشمن ملک کے وزیر دفاع کا اعلان آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہے، اب دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں جو کٹھ پتلیوں کی ڈوریں ہلا رہی ہیں۔

یہ وہی ممالک ہیں جو پاکستان کو پھلتا پھوتا نہیں دیکھنا چاہتے، آج دشمن ہماری جانب میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتے اس لئے وہ اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے ہم پر وار کرتے ہیں، وہ ان ممالک اور دنیا کو کہتے ہیں کہ اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جو متحد ہو، ہم حق کے راستے پر ہیں، ملک کے اندر اور باہر کے دشمنوں کو شکست ہوگی۔ دنیا ہمیں اس جنگ میں کامیاب ہوتا دیکھے گی۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیرانتظام سالانہ گیارویں آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت کے کامیاب انعقاد کی تصویری جھلکیاں
Next Post پاک چین اقتصادی راہداری کو شفاف بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف
Nawaz Sharif

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.