yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

پاکستان کی خفیہ ایجنسی کورونا کا مقابلہ کیسے کر رہی ہے؟

MH Kazmi May 28, 2020May 28, 2020 1 min read
Share this:

انٹیلی جنس سروسز جیو فینسنگ اور فون مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال کر رہی ہیں تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی کورونا وائرس کے مریضوں اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے نگرانی کی وہی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے، جو عام طور پر عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوامی سطح پر اپنے کورونا پروگرام کی نوعیت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) سے مدد لی ہے تاکہ پاکستان میں اب بھی تیز رفتار ی سے پھیلنے والے وائرس کا سدباب کیا جا سکے۔

اس منصوبے کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں لیکن دو حکومتی عہدیداروں نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ انٹیلی جنس خدمات جیو فینسنگ اور فون مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال کر رہی ہیں۔ خفیہ ایجنسی عام طور پر ملکی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں سمیت ہائی پروفائل اہداف کی تلاش کے لیے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں۔

ایک طرف آگاہی کی کمی اور معاشرے میں بدنامی کے خوف کے شکار کچھ لوگ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ انیس کی علامات کے باوجود ٹیسٹ کروانے سے گریز کر رہے ہیں حتیٰ کہ ہسپتالوں سے فرار ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف وائرس سے متاثرہ مریضوں سے رابطہ رکھنے والے افراد خود کو الگ تھلگ رکھنے کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے ایک سینیئر سکیورٹی عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی اب کورونا وائرس کے کیسز کو ٹریک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ”کافی موثر انداز‘‘ سے کر رہی ہے۔

اس سکیورٹی عہدیدار نے مزید کہا،”حکومت ان لوگوں کا بھی پتا لگانے میں کامیاب رہی ہے، جن کے ٹیسٹ کے نتائج پازیٹیو یا مثبت ظاہر ہوئے تھے لیکن وہ روپوش ہو گئے تھے۔‘‘

بتایا گیا ہے کہ جیو فینسنگ اور ٹریکنگ سسٹم بروئے کار لایا جا رہا ہے جو کہ ایک خودکار نظام ہے اور کسی شخص کے کوئی مخصوص جغرافیائی علاقہ چھوڑنے پر حکام کو متنبہ کرتا ہے۔ حکام اور اہلکاروں کو لاک ڈاؤن کے دوران محلوں کی نگرانی میں اس نظام سے بہت مدد ملی ہے۔
حکام کووڈ انیس کے مریضوں کی فون کالز بھی سن رہے ہیں تا کہ ان کی نگرانی کی جا سکے اور ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کی بات چیت سن کر یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا وہ اپنے اندر کووڈ انیس کی علامات کے بارے میں کچھ کہہ رہے ہیں یا نہیں۔

PEOPLES IN PAKISTAN HIDE THEIR DISEASE TO AVOID GOSSIPS BY PEOPLE

ایک انٹیلی جنس آفیسر نے بتایا،”ٹریس اینڈ ٹریک کا نظام بنیادی طور پر ہمیں غائب یا فرار ہو جانے والے کورونا مریضوں کے موبائل فون ٹریک کرنے اور ساتھ ہی ان کی گمشدگی سے پہلے اور بعد دونوں وقتوں میں ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کی کھوج میں مدد دیتا ہے۔‘‘

وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں اس پروگرام کی تعریف کی، جو وائرس کے خلاف جنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اس پر بہت کم عوامی بحث سامنے آئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا،”پہلے یہ دہشت گردی کے خلاف استعمال ہو رہا تھا لیکن اب یہ کورونا وائرس کے خلاف کارآمد ثابت ہوا ہے۔‘‘پاکستان میں لگ بھگ ساٹھ ہزار افراد میں اس مرض کی موجودگی ٹیسٹ کے ذریعے ثابت ہوئی ہے۔ اور بارہ سو سے زیادہ مریض فوت ہو چکے ہیں۔ لیکن ٹیسٹ یا جانچ ابھی تک محدود ہونے کی وجہ سے حکام کو تشویش ہے کہ کورونا پازیٹیو کیسیز کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

PAKISTAN, USING, LATEST, TECHNOLOGY, TO, CONTROL, COVID-19

پاکستان کی انٹیلی جنس سروسز اور فوج ثقافتی اور سیاسی زندگی کے متعدد پہلوؤں پر بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں کو یہ خوف ہے کہ حکام نگرانی کے اس نظام کو سیاسی مخالفین کی جاسوسی کرنے اور انہیں نشانہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے سرگرم معروف کارکن اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے اے ایف پی کو اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا،”مریضوں اور مشتبہ کیسز کی کھوج لگانے کا کام صوبائی حکومتوں اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کیا جانا چاہیے۔ خفیہ ایجنسیوں کو اپنا اصل کام کرنے دیں۔‘‘

دنیا بھر کے ممالک نے اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس طریقوں کا استعمال کیا ہے، جس سے رازداری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اسرائیل کی انٹیلی جنس سروسز انسداد دہشت گردی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی رہی ہیں، جس میں موبائل فون کا سراغ لگانا بھی شامل ہے۔پاکستان میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان ہچکچاہٹ کے شکار نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا غریب ملک اس کا متحمل ہو سکتا ہے؟ تاہم انہوں نے بڑے پیمانے پر پاکستان کے طاقتور مذہبی طبقے کے دباؤ کا بھی مقابلہ کیا، جس نے مساجد کی بندش کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

بہت سارے پاکستانیوں نے صوبائی لاک ڈاؤن آرڈرز کو نظرانداز کیا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے کاروبار کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے اور اس اقدام کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ روزانہ بنیادوں پر اجرت حاصل کرنے والے افراد پر اس کا مثبت معاشی اثر ہو گا

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
CHINA, DERA KOOTA ARMY, A SILENT, WARRIOR, INCLUDED, IN, INTERNATIONAL, HERITAGE
Previous Post چین کی خفیہ فوج، ٹیراکوٹا آرمی ’’خاموش جنگجو‘‘
Next Post ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ کے بعد ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ کی پیدائش

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.