counter easy hit

2018 تک معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جائے گی: اسحاق ڈار

 Ishaq Dar

Ishaq Dar

آئی ایم ایف کے وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ، معیشت کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار
کراچی (یس اُردو) دو ہزار اٹھارہ تک معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جائے گی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں موجودہ دور حکومت میں محصولات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ۔
آئی ایم ایف کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک چیئر پرسن بی آئی ایس پی اور چیئرمین نجکار کمیشن نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے ۔ موجود ہ دورہ حکومت میں معاشی ترقی کی شرح 6 سے 7 فیصد تک پہنچ جائے گی ۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت سے قبل محصولات میں اضافے کی شرح 2 سے 3 فیصد تک تھی جو اب 19 فیصد تک پہچنچ چکی ہے ۔ آئی ایم ایف وفد نے موجودہ حکومت کی جانب سے معیشت کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔