counter easy hit

اسحاق ڈار بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش

وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز کی پیشی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی پاناما کیس سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پیش ہوگئے۔ یہ ان کی جے آئی ٹی میں پہلی پیشی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Ishaq Dar also presented in front of JIT

Ishaq Dar also presented in front of JIT

جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل وزیر خزانہ نے اتوار کو چھٹی کے باوجود ایف بی آر حکام سےمل کر جے آئی ٹی کے ممکنہ سوالات کی تیاری کی۔ ترجمان وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اسحاق ڈار کو جے آئی ٹی کی طرف سے طلبی کا نوٹس 28 جون کو جاری کیا گیا جو وزیر خزانہ کے دفتر میں گزشتہ روز موصول ہوا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار نےایف بی آر سے تمام ریکارڈ کی کاپیاں بھی حاصل کرلی ہیں جبکہ اسحاق ڈار کا 2003سے 2006تک ایف بی آرمیں تین سال کا ٹیکس ریٹرنز کا ریکارڈ مسنگ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website