counter easy hit

تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔۔۔۔کیا مسلم لیگ (ن) کی قیادت مریم نواز کو سونپی جارہی ہے؟ نامور صحافی افتخار احمد نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور;سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت مریم نوازسے کسی کے پاس نہیں جائے گی،مریم نوازکاجیل میں بہترکلاس نہ لینے کا بیان سیاسی لیڈر کا ہے،معلوم ہوتا ہے کہ مریم نواز نے شطرنج کے ہر مورے پرنظر رکھی ہوئی ہے. انہوں نے نجی ٹی وی کے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کی ریلی لوہاری گیٹ سے نکلی تواس کی تعداد بہت زیادہ تھی.ہم نے دیکھا کہ ریلی کا ایک حصہ بھاٹی سے آگے ریلی کا ایک حصہ ضلع کچہری اور دوسرا جی پی او چوک کے پاس تھا.اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ریلی میں 50ہزار کے قریب ورکرز تھے.جب اتنے ورکرز نکل آئیں تواس کا مطلب پارٹی مضبوط اور منظم ہے.انہوں نے کہا کہ پہلے لگتا تھا کہ تحریک انصاف لاہور میں چار یا پانچ سیٹیں نکال لے گی. لیکن اب لگتا ہے کہ تخت لاہور کے قلعے کوبرقرار رکھنے کی نوازشریف کی حکمت کامیاب ہوگی. اب لگتا ہے کہ تحریک انصاف لاہور میں 4یا 5سیٹیں بھی نہیں نکال سکے گی.افتخار احمد نے مزید بتایا کہ نوازشریف کاواپسی فیصلہ بالکل ٹھیک تھا.جن حالات میں انہوں فیصلہ کیا بڑا مشکل تھاجیسے کلثوم نواز کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی.ان کوجوبھی ملنے گیا انہوں نے کہا کہ ان کے ذہن میں یہ خلش رہے گی اگرکلثوم جوکچھ ہوگیا.لیکن ووٹ کوعزت دو کیلئے پاکستان جانا ہوگا. دوسری طرف مریم نوازنے درست فیصلہ اس لیے کیا کہ ان کے نزدیک نوازشریف سیاسی طور پراور کتنے سال زندہ رہ سکتے ہیں.اس لیے پارٹی قیادت کومریم نوازلے گئی ہے.افتخار احمد نے مزیدکہا کہ مریم نوازنے جس طرحجیل سے سیاسی بیان جاری کیا کہ میں بہتر کلاس نہیں لوں گی.اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مریم نواز نے شطرنج کے ہر مورے پرنظر رکھی ہوئی ہے. اس سب سے معلوم ہوتا ہے کہ پارٹی قیادت مریم نوازسے کسی کے پاس نہیں جائے گی. مریم کے مقابلے میں اس پارٹی کے اندر قیادت کا کسی کے پاس جانا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔