counter easy hit

کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: بنی گالہ میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ بہت سے لوگوں نے درخواست دی کہ عمران خان کا گھر غیرقانونی ہے، کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو وہاں غیرقانونی تعمیرات ہوئیں۔

Is Bani gala apart from the law which have illegal construction? CJOPچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے عمران خان کا گھر غیرقانونی ہونے کا نہیں کہا، مسئلے کے حل کے لیے تجاویز دیں، بہت لوگوں نے درخواست دی کہ عمران خان کا گھر غیرقانونی ہے، اگر عمران خان کی تعمیرات قانون کے مطابق ہیں تو ٹھیک ہے، تمام فریقین مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے تجاویز دیں، عدالت نے تعمیرات کو تباہ نہیں کرنا ہے۔