counter easy hit

عرفان طاہر کی مشہور و معروف ٹی وی اداکارہ و ماڈل مسز نورین محمود کے ساتھ خصوصی ملاقات

Irfan Tahir with Mrs. Noreen Mahmood

Irfan Tahir with Mrs. Noreen Mahmood

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) برمنگھم نوجوان صحافی و معروف کالم نگار ایس ایم عرفان طاہر کی جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم قمر خلیل کے ہمراہ پاکستان کی مشہور و معروف ٹی وی اداکارہ و ماڈل اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر یو کے اینڈ یو رپ مرکز گروپ آف پبلیکیشن، ڈایر یکٹر پروگرام مختار ویلفیرس ٹرسٹ برطانیہ مسز نورین محمود کے ساتھ خصوصی ملاقات برطانیہ اور یورپ میں صحافتی اور ادبی سرگرمیاں مشترکہ طور پر چلانے پر اتفاق عنقریب اس حوالہ سے ایک بین الاقوامی میگزین کا اجراء بھی کیا جاے گا۔

جس کا مقصد مختلف شعبہ جات میں نمایا ں خدما ت سرانجام دینے والے افراد کو نہ صرف سراہا جاے گا بلکہ انکے حالات زندگی پر بھی بھرپور تجزیاتی رپورٹس اور تفصیلی مضامین پیش کیے جاییں گے۔

مسز نورین محمود نے نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کی صحافتی شعبہ کے لیے گراں قدر خدما ت اور کمیونٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔