counter easy hit

امریکا،برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ میں سیلاب،درجنوں ہلاک

 Ireland, flood, killing dozens

Ireland, flood, killing dozens

نیویارک……امریکا،برطانیہ،اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔امریکا کی وسط مغربی ریاستیں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد سیلاب میں گھری ہوئی ہیں، ریاست میزوری اور الی نوائے سب سے زیادہ متاثر ہیں، متاثرہ علاقوں میں پورے پورے گھر پانی میں ڈوبے ہیں، مختلف حادثات میں درجنوں افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔برطانیہ کے شمالی علاقوں، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کو کئی ہفتوں کی بارشوں کے بعد ایک اور نئے طوفان فرینک کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں گھر خالی کرالیے گئے جبکہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں۔کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور نیو انگلینڈ میں پہلی برف باری نے موسم سرد کر دیا ہے۔ادھر ترکی کے شہر استنبول میں بھی شدید برف باری نے ہر طرف برف برف کردی، اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی 142پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔