counter easy hit

عراق میں امریکی قونصل خانے اور بغداد میں بم دھماکے، 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

Bomb Blast

Bomb Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت اور اربل شہر میں امریکی قونصل کے قریب 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں کاربم دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکا جنوبی علاقے ہے العمل کے قریب واقع سپر مارکیٹ جب کہ دوسرا مشرقی ضلع الحبیبیہ میں ہوا۔

عراق میں دوسرا دھماکا کردوں کے زیر کنٹرول علاقے اربل میں امریکی قونصلیٹ کے قریب بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

شہر کے میئر جلال حبیب کا ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکوں کے خودکش یا ریمورٹ کنٹرول ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ادھر امریکی حکومت کے ترجمان نے دھماکوں کے نتیجے میں امریکی قونصلیٹ کے کسی ملازم یا افسر کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔