counter easy hit

ایران کی یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کی یقین دہانی

ایران نے یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Iran's European powers assurIran's European powers assure support for war in Yemene support for war in Yemenاعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یمن میں انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ہم نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو یقینی بنانا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی مدد کی جا سکے۔ اس سلسلے میں ہم اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کی میزپرلانے کے لیے بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے‘‘
واضح رہے کہ یمن میں ایران اورسعودی عرب اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے مطابق ایران یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ اورفوجی تربیت فراہم کر رہا ہے جبکہ ایران اس الزام کومسترد کرتے ہوئے یمن بحران کی ذمہ داری ریاض حکومت پرعائد کرتا ہے۔