counter easy hit

ایران سعودی کشیدگی شامی بحران کے حل کیلئے نقصان دہ ہوگی،امریکا

Iran, Saudi tension

Iran, Saudi tension

واشنگٹن ……امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ ایران اورسعودی کشیدگی شامی بحران کےحل کےلیےنقصان دہ ہوگی۔انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ اس کشیدگی سے شام میں خانہ جنگی ختم کرنےکی سفارتی کوششیں متاثرنہیں ہونگی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کاکہناہے کہ ایران اورسعودی عرب کودوطرفہ طورپرکشیدختم کرنی چاہیے، تاہم انہوں نے واضح کیاہےکہ وہ ایران سعودی کشیدگی ختم کرنےلیےمصالحت کاکردارادانہیں کررہے۔