counter easy hit

ایران سے رہا 10اہلکار کسی خفیہ مشن پر نہیں تھے،امریکی وزیر دفاع

Iran released 10 security personnel

Iran released 10 security personnel

واشنگٹن……امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے بحریہ کے دس اہلکار کسی خفیہ مشن پر نہیں تھے ۔ نیوی گیشن کی غلطی کے باعث ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوئے۔
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران سے رہائی کے بعد دس امریکی اہلکار قطر میں امریکی فوجی اڈے پر پہنچ گئے ہیں ۔ جہاں انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نیوی گیشن سسٹم کی غلطی کے باعث وہ حادثاتی طور پر ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے اوراسی وجہ سے وہ نیوی گیشن غلطی کی اطلاع نہیں دے سکے ۔