counter easy hit

رو س اور چین کے بعد ایک اور بڑے ملک کی فوجیں پاکستان پہنچ گئیں ۔۔۔ !بھارتی حکام پر سکتہ طاری

Iran-Navy-reached-Karachi-for-Joint-exercises

Iran-Navy-reached-Karachi-for-Joint-exercises

اسلام آباد(یس ویب  ڈیسک ) ایرانی نیوی کے 4جہاز کراچی کی کی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں جوپاکستان نیوی کے ساتھ ملاقات اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی نیوی کے چاربحری جہازکراچی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں جو پاکستان نیوی کے ہم منصب افسران سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اہم پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی نیوی کے جہاز وں کے پاکستان کی بندر گاہوں پر پہنچتے ہی پاکستان نیوی کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ترجمان نیوی کے مطابق 3روزہ دورے پرآئے ایرانی بحری جہازوں کے آفیسرز اورسیلرزپاکستان نیوی کے ہم منصبوں سےپیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔اس کے علاوہ تربیتی مشقیں اورکھیلوں کےمقابلے بھی دورے کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق ایرانی بحریہ کا دورہ خطے میں امن و امان کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں اور مشترکہ فوجیں مشقیں دونوں ملکوں کیلئے سود مند ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشقوں کا دورہ کیا اور کورکمانڈر پشاور نے مشقوں میں شریک اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلوں کی تعریف کی،پاک ،روس فوجی مشقیں 10اکتوبر کو اختتام پذیر ہونگی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایران کی یہ مشقیں بھارت کو بے چینی میں مبتلا کر رہاہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website