counter easy hit

پشاور میں نہتے بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کے قتل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملوث افراد کسی اخلاقی اور انسانی اصولوں کے پابند نہیں، ایران

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پشاور میں نہتے بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کے قتل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس طرح کے دہشتگردی حملوں میں ملوث افراد کسی اخلاقی اور انسانی اصولوں کے پابند نہیں ہیں۔یہ بات ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پشاور کے ایک مدرسے میں حالیہ دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔ ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پشاور کے مدرسے میں دہشتگردحملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اوراس حملے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر نے حالیہ ہفتوں میں خطے میں نسلی اور مذہبی اختلافات کو بڑھانے کے مذموم منصوبوں سے کچھ ہمسایہ ممالک میں دہشتگردانہ حملے کیے جن کا مقابلہ کرنے کیلئے خطے میں تمام حکومتوں کے چوکس ہونے، ہم آہنگی اور جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں پشاور کے حالیہ دھماکے کی شدید مذامت کی۔

خیال رہے کہ آج صبح پشاور مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے شہید اور 70 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی ہے۔

پشاور کے علاقے دیرکالونی میں مدرسے میں صبح آٹھ بجے کے قریب جب بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز ہی کیا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے ہوا، ہر طرف ہولناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ وپکار سے درودیوار ہل گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website