counter easy hit

ایران نے کرونا وائرس کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے، آئی ایم ایف سے کتنے ارب ڈالرز کے فنڈ کی درخواست کر دی؟ تازہ ترین خبر

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے 60 سال بعد آئی ایم ایف سے فنڈز فراہمی کی درخواست کر دی، ملک میں کرونا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاو کے بعد ایرانی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے 5 ارب ڈالرز مانگ لیے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ایران میں ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد ایرانی حکومت نے آئی ایم ایف سے باقاعدہ مدد مانگ لی ہے۔1962 یعنی 60 سال بعد پہلی مرتبہ ایران نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مدد مانگی ہے۔ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالنصر حماتی کے مطابق ایران نے آئی ایم ایف کے ریپڈ فناسنگ ڈیپارٹمنٹ انسٹرومنٹ سے 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ عبدالنصر حماتی کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ممبر ممالک کو وبا سے نمٹنے کے لیے 50 ارب ڈالر دستیاب ہیں، اسی لیے مدد مانگی گئی ہے۔اس حوالے سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہوتے ہوئے ہماری درخواست پر جلد عمل کرے گا۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف حکام نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔ تاہم یاد رہے کہ امریکی و عالمی معاشی پابندیوں کے باعث ایران کسی بھی غیر ملکی ملک یا مالیاتی ادارے سے بینکنگ لین دین نہیں کر سکتا۔دوسری جانب ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بدھ کو مزید 62 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ملک میں اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 354 ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں 9000 تصدیق شدہ مریضوں کو لگنے والا یہ وائرس تمام صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website