counter easy hit

عید کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا،اقبال خونن

Iqbal kunn

Iqbal kunn

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک کی دو بڑی جماعتوں نے وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس کے بعد نواز شریف کو اخلاقی طور پر استعفی دے دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار اقبال خونن سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کے متعلق جھوٹ بولا ہے ،جس کے بعد وہ اب صادق او ر امین نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس والے معاملہ پر حکومت سنجیدہ نہیں ہے جس پر عید کے بعدسڑکوں پر دمادم مست قلندر ہو گا۔