counter easy hit

اقتدار کی طاقت سے احتساب کا راستہ نہیں رکے گا :محمد اقبال چوہدری

Iqbal Chaudhry

Iqbal Chaudhry

پیرس(عمیر بیگ)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزائیں ملنے سے ریاستی جبر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار محمد اقبال چوہدری جنرل سیکرٹری عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ روایتی تاخیری ہتھکنڈوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس عوام کی نظروں سے اوجھل ہوا نہ ایسے ہتھکنڈے پاناما لیکس کے معاملے کو تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بناسکیں گے ،اس بار دولت اور اقتدار کی طاقت سے احتساب کا راستہ نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمیں اپنی زندگیوں کی طرح عزیز ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزائیں ملنے سے اس ملک سے ریاستی جبر و تشدد کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا۔