counter easy hit

عمراکمل کوکارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا،انضمام الحق نے شاہد آفریدی ،احمدشہزاد،عمادبٹ کوٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

inzamam-revealed-the-reasong-behid-selection-of-umar-akmal-and-dropped-shahid-afridi

inzamam-revealed-the-reasong-behid-selection-of-umar-akmal-and-dropped-shahid-afridi

لاہور(یس نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بلے باز عمر اکمل کو نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وضاحت پیش کر دی ہے کہ وہ عمر اکمل کو اچھی کارکردگی کی وجہ سے زیر غور لایا گیا ہے ۔عمر اکمل کے ڈسپلنری ایکشن کے حوالے سے بھی بورڈ کو اعتماد میں لیا گیا ہے ۔ ان کو قومی ٹیم کا حصہ اس لئے بنایاگیا ہے کہ وہ آج کل فارم میں ہیں اور قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔میں نے خود بھی اس سے بات کی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔وہ کارکرگی کی بنیاد پر ہی قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانا چاہتاہے ۔وہ چاہتا ہے کہ اسے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بھی حصہ بنایا جائے ۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو ان کی فٹنس اور فارم کے مسائل کی وجہ سے زیر غور نہیں لایاگیا ہے ۔ان کیلئے سلیکشن کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں ۔ وہ کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر ہی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔جب ہم مطمئن ہونگے کہ ان کی فارم ٹھیک اور فٹنس لیول ٹھیک ہوگیا ہے تو ان کو سلیکشن کیلئے زیر غور لایا جائیگا۔عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلنری ایکشن کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے باہر رکھا گیا تھا ۔عماد بٹ کی سلیکشن کے حوالے سے کہا کہ ہیڈ کوچ اورکپتان چاہتے ہیں کہ ان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مزید وقت دیا جائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ آرہا ہے ۔جوکھلاڑی اچھا پرفارم کرے گا وہ کھیلے گا جس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی اسے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھیج دیا جائیگا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز ہمارے لئے اچھی ثابت ہوئی ہیں اور وہ ہمار ہوم گرائونڈ بن چکا ہے ۔ ہم نے وہاں آسٹریلیا ‘انگلینڈ سمیت بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے ۔ ٹیسٹ میں ہم نمبر ون ہیں مگر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔تمام کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website