counter easy hit

اماں یہ لوگ مجھے کاری کر کے ماریں گےےےےےےے

Society

Society

تحریر: ممتاز ملک, پیرس
یہ گونج یہ آواز میرے بچپن میں دیکھے ایک ڈرامے “کاری” کے ٹائٹل سونگ کے ہیں جو اس وقت بھی مجھے دہلا دیتے تھے اور آج بھی مجھے تڑپا دیتے ہیں نہ اس وقت کسی کو یہ بات روکنے کی ہمت ہوئی اور نہ آج کوئی اس قتل ہونے والی بیٹی کا انصاف مانگتا ہے اور نہ ہی کوئی کرتا ہے

. اگر بات بدکردار کی ہی ہے تو اس معاشرے کا 80 % مرد کسی نہ کسی درجے پر اس میں ملوث ہے . کوئی طاقت سے بدکاری کرتا ہے تو کوئی زبان سے بدکاری کرتا ہے اور جو یہ دونوں حیثیتیں نہیں رکھنا وہ یہ غلیظ فریضہ اپنی آنکھوں سے اداکرتا ہے۔

Woman

Woman

لیکن پھر بھی ہر بار فاحشہ ایک عورت ہی کہلاتی ہے . بدکار اسی کو کہا جاتا ہے اور قتل بھی وہی کی جاتی ہے . کیا اس نے یہ سب کسی دیوار کیساتھ کیا تھا . وہ خبیث مرد کہاں ہے؟ جسےاس پورے معاملے میں جسے باپ چھاتی چوڑی کر کے اپنے پیچھے چھپا لیتا ہے اور بدلے میں دے دیتا ہے

ہر بات سے انجان ایک معصوم بیٹی کو . کبھی قتل ہونے کے لیئے اور کبھی سارے زندگی سسک سسک کر پورے گھر کی نوکرانی اور رکھیل بنانے کے لیئے . اور یہ سب دیکھ دیکھ کر اپنی مونچھوں کو تاو دے ددے کر اپنے جیسے بے غیرتوں کا ہیرو بھی بن جاتا ہے ۔

ALLAH

ALLAH

کون سا بے غیرت ایسے مرد کو بیٹی دے دیتا ہے؟کون سا بے غیرت ایسے مرد کو بہن اور بیٹی کے قتل کی مبارکباد دیتا ہے ؟ قابل شرم ہیں وہ سب لوگ جو اللہ کے بنائے ہوئے ضابطوں کے مقابلے پر بڑے بڑے کلے پہن کر بڑی بڑی داڑھیاں رکھ کر اور بڑے بڑے مراتب پر بیٹھ کر ہر روپ میں عورت کی ذلت کا پرچار بھی کرتے ہیں.

اور خود کو سب سے بڑا منصف بھی سمجھتے ہیں . دراصل میں اللہ کے دین کا سب سے بڑا مذاق اڑانے والے بھی یہ ہی بن جاتے ہیں اور ببانگ دل اللہ کے دین پر اپنے خود ساختہ رواجوں کی کالی چادر بھی ڈال دیتے ہیں ۔

Justice

Justice

بیٹی کا قتل کس کتاب میں پورا انصاف ہے کوئی بتائی گا مجھے اسے ورغلانے والا ایک مرد تو کالے منہ پر سہرا باندھ کر کسے اور اور کی بیٹی کو گدھی کی طرح ہانک کر لے آئے گا اور اور دوسرا مرد اس ورغلائی گئی لڑکی کے قتل کے بدلے میں غیرت کا سرٹیفکیٹ پھولوں کے ہار بنا کر پہن لے گا . اور خدا ایسی قوم کو غرق بھی نہ کرے تو کیا کرے؟؟؟ اور کیوں نہ کرے؟؟؟؟

تحریر: ممتاز ملک, پیرس