counter easy hit

زینب کے بعد 7 کیسز کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد

لاہور: زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کردی ہیں۔

Investigation of 7 cases after Zainab also handed over to JITپنجاب حکومت نے زینب کے علاوہ 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ہی پولیس زینب قتل کیس کا چالان عدالت کو بھجوائے گی۔ واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزم عمران نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ وہ زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کو قتل کرچکا ہے۔