yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مولانا سمیع الحق کونسے بڑ ے کام کی تکمیل کیلئے سرگرم تھے اس کام کا مخالف کون تھا اورانہیں عین دھرنے کے دوران ہی کیوں قتل کیا گیا ؟ تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا

Web Editor November 5, 2018 1 min read
Investigation has changed a new turn
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) مولانا سمیع الحق جیسے قدآور دینی و سیاسی رہنما ، ہزاروں علمائے دین کے استاد اور مجاہدینِ اسلام کے قائدکاجمعہ کی شام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کی ایک بارونق بستی میںسرشام اپنے گھر کے اندرتادم تحریر دستیاب معلومات کے مطابق نامعلوم قاتل کی چھری کے واروں سے شہید کردیا جانا بلاشبہ ہماری قومی تاریخ کے بڑے سانحات میں ایک اور انتہائی المناک اضافہ ہے۔دارالعلوم حقانیہ کی شکل میں قیام پاکستان کے وقت سے اپنے والد کے قائم کردہ ملک کی سب سے بڑی دینی درس گاہ کی وہ پچھلے تین عشروں سے سربراہی کے فرئض انجام دے رہے تھے جبکہ تحریک پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے سیاسی محاذ پر بھی پوری طرح سرگرم تھے۔ جمعیت علمائے اسلام کی تقسیم کے بعد سے وہ اس کے ایک دھڑے کے سربراہ رہے اور دوبار قومی پارلیمان کے ایوان بالا کے رکن بھی منتخب ہوئے۔افغان امن عمل کے حوالے سے ان کی اہمیت ، طالبان پر ان کے اثر و رسوخ ، پاک افغان تعلقات کی بحالی اور دونوں ملکوں سمیت پورے خطے میں امن واستحکام کیلئے ان کی دلی خواہش اور عملی کاوشیں، ان کی ذات کے وہ پہلو ہیں جن سے ملک و قوم کیلئے ان کی شدید ضرورت اور غیر معمولی قدر و قیمت پوری طرح واضح ہے۔ملک کے تمام دینی وسیاسی مکاتب فکر دین و ملت کے لیے ان کی بیش بہا خدمات کے معترف ہیں۔ اس واردات کے لیے وقت کے انتخاب، اس کے طریق کار، وقوعے کی متضاد ابتدائی اطلاعات اور صورت حال کے دوسرے کئی پہلوؤں نے بہت سے سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں ۔ اس کارروائی کے لیے شاطر مجرموں نے ایسا وقت چنا جب ملک بھر میں دھرنے جاری تھے اور افراتفری کی سی کیفیت تھی جس کی بنا پر مولانا جیسی شخصیت کے لیے غیر معمولی حفاظتی انتظامات انتہائی ضروری تھے۔جس مسئلے کی وجہ سے ملک کی یہ کیفیت تھی اس کے پرامن حل کے لیے بھی مولانا کوشاں تھے ۔بین الاقوامی حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو مولانا کی انتہائی حفاظت اس بناء پر وقت کا تقاضا تھی کہ امریکہ کی خواہش پر پاکستان ایک بار پھر افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سرگرم ہے اور حال ہی میں اس مقصد کے لیے دو بڑے طالبان رہنماؤں کی رہائی بھی عمل میں لائی جاچکی ہے جبکہ افغان امن عمل کی تاریخ بتاتی ہے کہ مذاکرات کو عین اس وقت ناکام بنانے کیلئے جب اس کے لیے حالات سازگار ہونے لگتے ہیں سبوتاژ کی کوئی کارروائی عمل میں لے آئی جاتی رہی ہے۔پچھلے برسوں میں امن مذاکرات کے آغاز سے عین پیشتر عبداللہ محسود اور ملا اختر منصور کا ڈرون حملوں میں قتل اور ملا عمر کے انتقال کی اطلاع کا لیک کیا جانا جس کے بعد مذاکرات منسوخ ہوگئے، اس حقیقت کا ٹھوس ثبوت ہیں۔ اس المناک واردات کا یہ رخ بھی ناقابل فہم ہے کہ خبر رسانی کے اس برق رفتار دور میں وقوعے کے بارے میں ابتداء میں بالکل غلط طور پر یہ خبر آئی کہ مولانا کی کار پر دو موٹر سائیکل سواروں نے راستے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ آخری وقت میں آنے والے وہ دو مہمان کون تھے جنہیں گن مین اور ڈرائیور مولانا کے پاس چھوڑ کرگئے تھے، اس سوال کا درست جواب بھی حقائق تک پہنچنے کیلئے ناگزیر ہے۔ پولیس کے ذرائع نے وقوعے کے فوراً بعد اسے ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہونے کا گمان ظاہر کیا جبکہ مرحوم کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کے بقول ملک کےخفیہ اداروں کی جانب سے بتایا جاتا رہا تھا کہ ان کے والد کئی بین الاقوامی خفیہ ایجنسیوں کی ٹارگٹ لسٹ پر تھے اور یہ بات پوری طرح قابل فہم ہے ۔یہ وہ امور ہیں جنہوں نے اس واردات کو انتہائی پراسرار بنادیا ہے اور ضروری ہے کہ تمام پہلوؤں سے مکمل تحقیقات کرکے حقائق کم سے کم وقت میں قوم کے سامنے اور مجرم قانون کی گرفت میں لائے جائیں۔ مولانا سمیع الحق شہید کی جدوجہد اور تعلیمات کی روشنی میں قوی امید ہے کہ ان کے شاگرداور معتقدین صبر و تحمل سے کام لیں گے، اشتعال کا شکار نہیں ہونگے اور دین وملت کی خدمت کے ذریعے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dr. Shahid Masood predicted by a solid argument
Previous Post عمران خان کی حکومت کتنا عرصہ چلے گی ۔۔۔؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ٹھوس دلیل دے کر پیشگوئی کردی
Next Post مبینہ گستاخ رسولؐ آسیہ بی بی ملتان جیل میں نہیں بلکہ ۔۔۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اصلیت قوم کے سامنے رکھ دی
IG jail houses kept in front of the real nation

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.